المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کو پروفیسرسلطان احمد اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے ایک ایمبولینس عطیہ کی گئی۔ڈاکٹر محمد شفیق ناصر پٹھان نے ایمبولینس کی چابی المصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹرحاجی حنیف طیب، صدر ڈاکٹر عبدالرحیم کو پیش کی۔ اس موقع پر فرحان اشرفی،ملک عبدالغفار سعیدی اور نفیس قادری بھی موجودتھے۔
ڈاکٹر محمدشفیق ناصر پٹھان نے کہاکہ میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی خدمات سے واقف ہوں یہ ادارہ قابل رشک وسیع پیمانے میں انسانیت کی خدمت کے کئی شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہاہے،تعلیم،صحت،ہنگامی امداد،صحت وصفائی آگاہی پروگرامات،فری میڈیکل کیمپس ودیگرخدمات سے پاکستانی عوام مستفیض ہورہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایمبولینس اور میت بس سروسزبھی سرگرمی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیںہمارافرض ہے کہ ہم اپنے تمام تعلقات کو بروئے کارلاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ المصطفیٰ کے پلیٹ فارم سے عوام الناس کی خدمت کریں اوردوسروں کوبھی ترغیب دیں۔
ان کا مذید کہنا تھا کہ یہ المصطفیٰ کا نمایاں پہلوہے کہ پورے پاکستان میں ہزاروں نوجوان المصطفیٰ کے ذریعے سے خدمات انجام دے ہیں ،ان کی تربیت بھی کی جاتی ہے ،المصطفیٰ کی انسانیت کی خدمت کرنے پر پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے
ٹرینڈنگ