وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ایکسپو سینٹر میں ماس ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عزرا پیچو ہو نے ایکسپو سینٹر میں حکومت سندھ کی زیرنگرانی ماس ویکسین سینٹر کا افتتاح کردیا ہے جہاں ایک شفٹ میں 4 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا سکے گی۔
حکومت سندھ کے تحت ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 4 کو ماس ویکسی نیشن سینٹر بنایا گیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گا، جہاں 12رجسٹریشن کاؤنٹر بنائے گئے ہیں اورماس ویکسی نیشن سینٹر میں کورونا ویکسین لگانے کے لیے 96 کیوبیکل بنائے گئے ہیں۔
اس ماس ویکسی نیشن سینٹر میں ایک شفٹ میں 360 ہیلتھ کیئر ورکرز خدمات فراہم کریں گے۔
افتتاحی تقریب کےموقع پر وزیر صحت سندھ کے ہمراہ این سی او سی حکام، سیکریٹری صحت و دیگر افسران بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر غذاراپیچوہو نے اس موقع پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ویکسین کی آمد کے لحاظ سے زیادہ سے زیادہ مراکز کھولے ہیں۔ جلد سے جلد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگانا چاہتے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ 16 تاریخ سے 40 سال سے کم عمر افراد کو بھی ویکسین لگے گی ۔ این وی او سی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ 70 ملیں لوگوں کے لیے ویکسین دسمبر تک دستیاب ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ کوویکس ویکسین بھی آنے کی امید ہے ،بہت سی ویکسیں مل چکی ہیں۔ ویکسین لگانا بہت ضروری ہے ،شہری کورونا ایس او پیز کی احتیاط کریں ۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔ شاپنگ سینٹرز میں حفاظتی تدابیرکے بغیرجس طرح لوگ گھوم رہے ہیں اس سے بہت زیادہ کرونا پھیلنے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے وفاق سے بات کی تھی کہ وفاق نے جس قیمت پر ویکسین کی خریداری کی ہے اس قیمت پر سندھ کے لیے بھی خریداری میں معاونت کریں۔
انہوں نے مذید کہا کہ میسج نہ آنے پربھی کسی بھی مرکز میں جاکر ویکسین لگوائی جاسکتی ہے ،نام ڈیٹا سسٹم میں شامل کردیا جائے گا،1166 پر رابطہ نہیں ہوتا اس کے باوجود مراکز پر جاسکتے ہیں ،واک ان کا سسٹم کھول دیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ویکسین کی عالمی سپلائی کم اور طلب زیادہ ہے ،ویکسین مینوفیکچرر سرکاری سطح پر ویکسین فراہم کررہے ہیں ،اسی لیے سندھ نے وفاق سے معاونت کی درخواست کی ہے۔ چینی قونصل خانے کا کہنا ہے کے اسٹیٹ ٹو اسٹیٹ ویکسین دے رہے ہیں ،اسی لئیے وفاقی حکومت کو کہا ہے کے ہمیں ویکسین دلوائیں۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع شرقی میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح سب سے زیادہ ہےعوام اس ویکسینیشن سینٹر کا فائدہ اٹھائیں ،این سی او سی میں فیصلہ ہوا ہے رواں سال کے آخر تک پورے ملک کے لیے 70 ملین ویکسین ڈوزز مہیا کی جائیں گی۔