پیر, دسمبر 15, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

ڈاکٹر وردہ اغوا و قتل کیس — جے آئی ٹی کا مقتولہ کے گھر اچانک دورہ، اہلِ خانہ سے اہم معلومات حاصل

ایبٹ آباد : ڈاکٹر وردہ کے اغوا اور قتل کے ہائی پروفائل کیس میں پیش رفت کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے اچانک مقتولہ کے گھر کا دورہ کیا، جہاں ٹیم نے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور تحقیقات سے متعلق اہم معلومات اکٹھی کیں۔

جے آئی ٹی ممبران نے اہلِ خانہ کو یقین دلایا کہ تفتیش جامع، شفاف اور ہر پہلو سے مکمل جانچ کے بعد آگے بڑھائی جا رہی ہے، جبکہ پانچ دن کے اندر رپورٹ تیار کرکے متعلقہ حکام کو جمع کروانے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر وردہ کے اہل خانہ نے تفتیش میں سامنے آنے والے اہم نکات، شکوک و شبہات اور اپنے تحفظات جے آئی ٹی کے سامنے رکھے، جس پر ٹیم کے ارکان نے ہر پہلو کا تفصیلی جائزہ لینے کی یقین دہانی کروائی۔

جے آئی ٹی میں خیام حسنات (چیئرمین صوبائی انسپکشن ٹیم)، ایڈیشنل آئی جی سونیا شمعروز خان، اسحاق زکریا ایڈووکیٹ، ڈاکٹر ارم اور مختلف تحقیقاتی اداروں کے نمائندے شامل تھے۔ ٹیم نے اہلِ خانہ سے حاصل کردہ شواہد اور بیانات کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور کیس کے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی۔

تحقیقات تیز رفتاری سے جاری ہیں جبکہ متاثرہ خاندان کو ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی مکمل یقین دہانی کروائی گئی ہے۔