پیر, مارچ 23, 2026

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

سیکرٹری صحت پنجاب کی سیالکوٹ میں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کی تربیتی ورکشاپ میں شرکت

سیالکوٹ : سیکرٹری صحت و بہبود آبادی پنجاب نادیہ ثاقب نے آج سی ایم فلیگ شپ پروجیکٹ کے تحت جاری کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کی تربیتی ورکشاپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے تربیتی سیشن کا معائنہ کیا اور زیرِ تربیت ہیلتھ انسپکٹرز سے براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے ان کے کردار، ذمہ داریوں اور پروگرام کے اہم اہداف سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔

اس موقع پر نادیہ ثاقب نے کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کے کردار کو بنیادی صحت کے ڈھانچے میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عملہ سیالکوٹ سمیت صوبے بھر میں جدید عوامی صحت اقدامات کی آگاہی، بیماریوں کی بروقت تشخیص، درست رپورٹنگ، علاج کی رہنمائی، ویکسینیشن اور بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی میں انتہائی اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق یہ پروگرام صوبے کے بنیادی صحت نظام کو مضبوط بنانے کا ایک فیصلہ کن قدم ہے، جس کا مقصد معیاری طبی خدمات ہر گھر تک پہنچانا ہے۔ سیکرٹری صحت نے زیر تربیت شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری محنت، توجہ اور مہارت کے ساتھ انجام دیں تاکہ عوام کو بہترین صحت خدمات آسانی سے دستیاب ہوسکیں