اتوار, اکتوبر 5, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

کہوٹہ اسپتال میں خواتین کی نامناسب ویڈیوز بنانے کا اسکینڈل سامنے آگیا، دو ملازمین گرفتار، مقدمہ درج

کہوٹہ : کہوٹہ کے سرکاری اسپتال میں خواتین کی نامناسب ویڈیوز بنانے کا سنگین واقعہ سامنے آگیا۔ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ایکسرے ڈیپارٹمنٹ میں خفیہ طور پر ویڈیوز بنانے کے الزام میں دو ملازمین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق، گرفتار افراد کے قبضے سے موبائل فونز اور قابلِ اعتراض مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ویڈیوز ایکسرے ڈیپارٹمنٹ میں بنائی جا رہی تھیں، جہاں متاثرہ خواتین کے رازداری کے حق کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔

اس واقعے پر اسپتال انتظامیہ کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق دونوں ملازمین کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ معاملے کی مکمل چھان بین کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کمیٹی 7 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی، اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شہریوں نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتالوں میں خواتین کی رازداری اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔