ہفتہ, جولائی 5, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

گرینڈ ماسٹر اشرف طائی کی طبیعت ناساز، قومی ادارہ برائے امراض قلب میں داخل کر دیا گیا

کراچی : معروف  مارشل آرٹس لیجنڈ گرینڈ ماسٹر محمد اشرف طائی کو این آئی سی وی ڈی میں داخل کر دیا گیا ہے۔ اشرف طائی سانس کی تکلیف کی شکایت کے ساتھ این آئی سی وی ڈی کی ایمرجنسی میں لائے گئے ہیں۔

این آئی سی وی ڈی کی ٹیم نے اشرف طائی کو فوری طور پر ہنگامی علاج فراہم کیا۔ گرینڈ ماسٹر تائی دل کے عارضے میں کافی عرصے سے مبتلا ہیں، انہیں کچھ ماہ پہلے دل کا دورہ بھی پڑ چکا ہے۔

این آئی سی وی ڈی کے ترجمان عبدالناصر کے مطابق اشرف طائی کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے، مستحکم ہونے کے بعد انہیں ایمرجنسی سے سی سی یو منتقل کیا جائیگا۔

مکسڈ مارش آرٹ میں کئی اعزازات رکھنے اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے اشرف طائی دل اور گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں۔ تین ماہ قبل انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں اشرف طائی کی اہلیہ ثمینہ شاہ نے بتایا تھا کہ اشرف طائی کو ان کے شاگردوں کی مدد کی وجہ سے پرائیویٹ وارڈ میں رکھا گیا، انہوں نے حکومت سے مدد کی اپیل بھی کی تھی۔