کراچی : سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عتیق قریشی کی والدہ شدید علیل ہے جنہیں ضیاء الدین اسپتال کلفٹن داخل کیا گیا جہاں انہیں علاج معالجہ کی سہولیات دی گئیں اور پھر ڈسچارج کر دیا گیا تاہم ان کی طبیعت میں مکمل بہتری نہیں آسکی۔
لیاقت آباد اسپتال کے عملے نے محکمہ صحت کے افسران و ملازمین سے ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ اسپتال کے ایڈمن آفس میں ان کی صحت یابی کے لئے کل دعا بھی کرائی جائے گی۔