سندھ گورنمنٹ سروسز اسپتال کو سکیورٹی کے شدید خطرات لاحق ہوئے ہیں۔ اسپتال میں کراچی کی مختلف جیلوں سے خطرناک قیدیوں کو میڈیکل بورڈ کیلئے لایا جاتا ہے لیکن ان ممکنہ خدشات کو دور کرنے کے لئے سیکیورٹی کے اقدامات کا فقدان ہے۔
کراچی سندھ حکومت کی لاپرواہی کے باعث ایم اے جناح روڈ پر واقع سندھ گورنمنٹ سروسز اسپتال کراچی کو سکیورٹی کے شدید خطرات لاحق ہوگئے۔ مذکورہ اسپتال میں کراچی کی مختلف جیلوں سے خطرناک قیدیوں کو میڈیکل بورڈ کیلئے لایا جاتا ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے صوبائی حکومت اور آئی جی سندھ سے اسپتال میں سیکورٹی بڑھانے اور پولیس چوکی کے قیام کیلئے لیٹرز بھی لکھے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔ اسپتال کا ایک وارڈ میں سول اسپتال کے کنٹرول میں ہے اس وارڈ کے باہر مریضوں کے تیماردار اور غیر متعلقہ افراد بیٹھے رہتے ہیں۔
اس صورتحال سے ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی زندگیاں شدید خطرات سے دوچار ہیں۔ اس حوالے سے جب میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سروسز اسپتال ڈاکٹر عاشق شیخ سے رابط کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ محکمہ صحت اور پولیس سے رابطے میں ہیں امید ہے اسپتال میں جلد سیکورٹی بڑھا دی جائے گی