اتوار, اکتوبر 5, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

پاکستانی عوام کو مختلف خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے جدید ریسرچ انتہائی ضروری ہو چکی ہے، نگران صوبائی وزیر صحت پنجاب

لاہور : نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم، وائس پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم، پروفیسر شمسہ ہمایوں، پروفیسر سمیہ ملک، پروفیسر خدیجہ، پروفیسر خالد محمود اور ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی عوام کو مختلف خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے جدید ریسرچ انتہائی ضروری ہو چکی ہے۔ ریسرچ ہمیشہ امپیکٹ فیکٹر پر مبنی ہونی چاہئے۔ ہمارے لئے سب سے اہم ایک مریض کا بہترین علاج ہے۔ پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن 22 سے 24 ستمبر تک مری میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے۔ جلد ایک گرانٹ رائٹنگ پر بھی سیشن منعقد کیا جائے گا۔

اس تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں وفاقی وزیر صحت سمیت ملکی و غیر ملکی طبی ماہرین کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں کوالٹی ریسرچ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ ہر طبی ریسرچ کو کلینکل ٹرائلز پر مبنی ہونا چاہئے۔ ایک طبی ریسرچ معاشرہ میں مثبت تبدیلی کی ضامن ہوتی ہے۔ بدقسمتی کے ساتھ پاکستان میں کوئی بائیو ٹیکنالوجی پلانٹ نہیں ہے۔ پنجاب کی عوام تک صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔