لاہور:انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ہفتہ صفائی جاری ہے اور ادارے کے تمام شعبہ جات میں متعلقہ اسٹاف صفائی مہم میں بھر پور حصہ لے رہا ہے۔ڈین آئی پی ایچ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے جمعہ المبارک کے روز صفائی کے کام کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔انہوں نے تمام شعبہ جات کے انچارج افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے سیکشن میں صفائی مہم کی نگرانی کریں۔
ڈاکٹر زرفشاں نے انسٹیٹیوٹ کے ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ کا بھی معائنہ کیا اور چیف ڈینٹل سرجن ڈاکٹر ندیم طارق کو اپنے شعبہ کی صفائی ستھرائی میں ذاتی دلچسپی کا مظاہرہ کرنے پر انکے کام کو سراہا۔ڈاکٹر زرفشاں نے عملہ کو ہدایت کی کہ انسٹیٹیوٹ کی عمارت کا کوئی کونہ اور کوئی کمرہ نظر انداز نہ ہونے پائے اور واشرومز کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔
ڈاکٹر زرفشاں نے ہدایت کی کہ ہارٹیکلچر کی منٹیننس پر توجہ دی جائے۔گراسی لانز اور پودوں کی تراش خراش کی جائے۔انکا مزید کہنا تھا کہ خوبصورت اور صاف ستھرے ماحول کے انسانی صحت پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔