کراچی :شہر قائد میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 11کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد رواں سال کراچی میں ڈینگی سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 771ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 13 ڈنگی کیسز رپورٹ کیے گئے جن میں سے 1 کا تعلق حیدر آباد،1 کا تعلق سکھر سے ہے جبکہ بقیہ 11 کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 6 کیسز کراچی ضلع شرقی سے رپورٹ ہوئے، وسطی سے 4 اور ملیر 1 کیس رپورٹ ہوا جبکہ ضلع کورنگی،ضلع جنوبی،ضلع غربی اور ضلع کیماڑی سے کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ رواں ماہ سندھ میں ڈینگی وائرس کے 208 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 170 کا تعلق کراچی،29 کا تعلق حیدر آباد ،3 کا تعلق میرپور خاص اور4 کا تعلق سکھر سے ہےجبکہ لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد سے ایک ،ایک کیسز رپورٹ ہوا۔
رواں ماہ کراچی سے رپورٹ ہونے والے کیسز میں سب سے زیادہ 93 کیسز کراچی ضلع شرقی ، 28کیسزضلع وسطی 7کیسز ضلع کورنگی ،23ضلع جنوبی ، 4ضلع غربی ،10ضلع ملیر5ضلع کیماڑی سےرپورٹ ہوئے ۔رواں سال سندھ میں948 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 771 کا تعلق کراچی،112 کا حیدر آباد،31 کا میرپور خاص، 14 کا لاڑکانہ،16 کا سکھر اور 4 کا شہید بینظیر آباد سے ہے۔رواں سال ڈینگی سے کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئیں،گزشتہ سال صوبے میں 23274کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔