جمعرات, دسمبر 12, 2024

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

پولیو سے بچاؤ کے عالمی دن پر وزیر اعلیٰ سندھ کا انسداد پولیو مہم کا افتتاح

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے پولیو وائرس سے بچاؤ کے عالمی دن پر بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔ پولیو کی افتتاحی مہم وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی

تقریب میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو، سیکریٹری صحت ذوالفقار شاہ، کوآرڈینٹر ای او سی فیاض عباسی اور دیگر نے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پولیو مہم 24 تا 30 اکتوبر تک صوبے کے 21 اضلاع میں جاری رہے گی۔ مہم کے دوران 6.6 ملین بچوں کوقطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ مہم میں 17859 پولیو ٹیمیں حصہ لیں گی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے والدین سے درخواست کی کہ اپنے پیدائش سے لیکر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں اور والدین پولیو ٹیم کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ بچوں کو پولیو قطرے پلا کر اپنے مستقبل کے معماروں کو محفوظ رکھیں ۔

انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان ابھی پولیو سے پاک نہیں ہوا۔ ہمیں اس کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کرنا ہے۔ یہ اللہ پاک کا کرم ہے کہ گزشتہ دوسالوں سے سندھ میں کوئی کیس نہیں ہوا۔ہمیں پولیو سے پاک سندھ، پولیو فری پاکستان بنانا ہے