مچھروں کے خاتمے کے لئے خاطر خواہ اقدمات نہ ہونے کے باعث سندھ میں ڈینگی وائرس سے ہلاکتیں جاری ہیں ۔ پیر کو ڈینگی وائرس نے ایک خاتون کی جان لے لی ۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق عمر کوٹ کی رہائشی خاتون ڈینگی وائرس سے متاثر ہوکر لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد میں انتقال کر گئیں ۔
محکمہ کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی سے117کیسز سامنے آئے ۔ حیدرآباد سے 52،مٹیاری سے 2،جامشورو سے 2،عمرکوٹ سے 18،میرپور خاص 7،جیکب آباد سے 1،شکار پور سے 1،گھوٹکی سے 1،سکھر سے 3، سانگھڑ سے 2اور شہید بینظیر آباد سے 1کیس سامنے آیا۔
مجموعی طور پر سندھ سے 207کیسز سامنے آئے ۔ سندھ میں رواں ماہ کیسز کی تعداد 7380جبکہ رواں سال 17534ہوگئی ہے ۔ صوبے میں اب تک 54ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں ۔