آغا خان ہسپتال گارڈن کراچی میں جدید سہولتوں سے آراستہ ایک نئے ڈائیگنوسٹک مرکز کا افتتاح کر دیا گیا۔ یہ نیا اور پہلے سے بہتر ڈائیگنوسٹک مرکز ہسپتال کی جانب آؤٹ پیشنٹس کے لیے فراہم کردہ تمام خدمات کو ایک چھت کے نیچے لے آیا ہے۔ یہ بامقصد عمارت موجودہ ہسپتال سے منسلک ہے جو مریضوں کے لئے بہت زیادہ آسانی اور سہولت فراہم کرے گی۔

نیا ڈائیگنوسٹک مرکز مریض کو اوّل فوقیت دینے، جدید صحت کی دیکھ بھال کی سہولت کے طور پر تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ سہولت ، ہمارے مریضوں کے اطمینان اور تجربے میں اضافے کے لئے ، منظم طور پرمریضوں کی آمد و رفت کی بہترین گزرگاہوں ، بہت ہی آرام دہ انتظارگاہوں، اور بامقصد طور پر بناۓگئے کلینکس اور پروسیجر رومز کے ساتھ روشن اور کشادہ ہے ۔ اس نئی عمارت میں فراہم کی جانے والی خدمات میں کنسلٹنگ کلینکس، فارمیسی، فزیوتھراپی، لیبارٹریز، ریڈیولوجی، کیفے ٹیریا اور پیشنٹ ویلفئیر آفس شامل ہونگے۔

افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے معززین میں آغا خان یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین بھی شامل تھے جنہوں نے اس پروجیکٹ کی کامیاب تکمیل میں شامل تمام ٹیموں کو مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر شہاب الدین نے کہا کہ ہم اپنی سہولیات اور خدمات کو مسلسل بہتر بنانے کے اپنے عزم کا أعأوہ کر رہے ہیں، اور یہ نیا ڈائیگنوسٹک مرکز مریضوں کی دیکھ بھال اور تجربے کو بڑھانے کے اس عزم کا مضبوط ثبوت ہے۔
تمام ٹیموں کی محنت کو سراہتے اور مبارکباد د یتے ہوئے، ڈاکٹر شاہد شفیع، چیف ایگزیکیوٹو آفیسر، دی آغا خان یونیورسٹی ہاسپٹلز ، پاکستان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم مقامی کمیونٹی میں اپنے مریضوں کے لئے احتیاطی دیکھ بھال، بروقت تشخیص اور علاج کی تمام سہولیات ایک چھت کے نیچے پہنچانے کے لئے انتہائی پرجوش ہیں "۔

نئی اور جدید سہولت کو بیان کرتے ہوئے ڈاکٹر معراج شاہ ، چیف آپریٹنگ آفیسر، دی آغا خان سیکنڈری ہاسپٹلز، پاکستان نے کہا،”سب سے بڑا فائدہ جو آغا خان ہسپتال برائے خواتین، گارڈن اس نئے ڈائیگنوسٹک مرکز سے حاصل کرنے جارہا ہے وہ اس کا موجودہ ہسپتال کی عمارت سے حقیقی طور پر منسلک ہونا اور اس کی نزدیکیت ہے۔ اس کا کشادہ اور بامقصد ڈیزائن مریض ، اس کے ساتھ ساتھ خدمت فراہم کرنے والے ، کے اطمینان اور تجربے میں اضافہ کرے گا۔
قائد اعظم کے مزار کے قریب گارڈن میں واقع یہ ہسپتال آغا خان ہیلتھ سروسز، پاکستان کے تحت، 1967 میں کمیشن کیاگیا تھا۔ 2010 میں اسے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال، کراچی میں ضم کردیا گیا تھا۔ یہ ہسپتال ISO 9001-2015 سند یافتہ ہوچکا ہے اور اپنے داخل مریض اور ہنگامی دیکھ بھال کی خدمات کے ذریعے ماؤں اور بچوں کو اور اسی کے ساتھ ساتھ تمام عمر کے مرد حضرات اور خواتین کے لئے آؤٹ پیشنٹ کلینکلس کے ذریعے معیاری خدمات فراہم کرتا ہے۔
آغا خان ہسپتال، گارڈن ضرورت مند مریضوں کو جو اپنی طبی خدمات کی ادائیگی کرنے سے معذور ہوں، ویلفئیر اور زکٰوۃ کی مدد بھی پیش کرتا ہے۔ یہ تعاون اس بات کا یقین دلاتا ہے کہ ہمارے تمام مریضوں کو ، قطع نظر ان کی مالی حیثیت کے، معیاری دیکھ بھال تک رسائی حاصل ہو۔
آغا خان یونیورسٹی ہسپتال اور اے کے یو آؤٹ ریچ ہیلتھ نیٹ ورک، پاکستان کے پاس مریضوں کی بہبود اور زکوٰۃ کا ایک مضبوط پروگرام موجودہے۔ صرف 2021 میں، 950,000 مریضوں کو 3.7 ارب روپے مالیت کی مالی امداد ملی، جس سے انہیں ہماری سروسز تک رسائی حاصل ہوئی، جو ہمارے نیٹ ورک کے ذریعےپاکستان کے 100 سے زیادہ شہروں میں موجود ہیں ۔