جمعرات, دسمبر 12, 2024

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

نجی اسپتال ڈینگی مریضوں کے لئے 20 مفت بستر مختص کریں : پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبے کے تمام نجی ٹیچنگ ہسپتالوں کوڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے 20 غیر منافع بخش بیڈز مختص کرنے کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

گزشتہ روز جاری کردہ ایک مراسلہ کے مطابق ان ہسپتالوں کو پی ایچ سی کی طرف سے نوٹس موصول ہونے پر 48 گھنٹوں کے اندر 20 غیر منافع بخش بیڈز کو فعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان میں ہائی ڈیپینڈینسی یونٹس کے بستر بھی شامل ہیں۔

مراسلہ میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پی ایچ سی کے مجاز افسران وقتاً فوقتاً ہسپتالوں کا دورہ کرتے رہیں گے اور عدم تعمیل کی صورت میں سزا کا انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ 20بیڈزہسپتالوں کے بستروں کی کل تعداد کا 35 فیصد غیر منافع بخش لازمی کوٹہ سے ہوں گے، جو کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ابتدائی ریکوگنیشن فریم ورک برائے پاکستان میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل سکولزکے ریکوگنیشن سٹینڈرڈ 4.2 کے مطابق ہے۔

Avatar