منگل, جولائی 8, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

گلاب دیوی اسپتال کی او پی ڈی کا افتتاح

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے گورنمنٹ گلاب دیوی ہسپتال کا دورہ کیا۔سی ای او گلاب دیوی ہسپتال ڈاکٹر حامد حسن نے استقبال کیا۔ ڈاکٹر اختر ملک نے گلاب دیوی ہسپتال کے اوپی ڈی بلاک کی تزئین و آرائش کا افتتاح کیا۔

اوپی ڈی بلاک کی تزئین و آرائش ایسٹرن ہاوسنگ کے مالی تعاون سے مکمل کی گئی۔سی ای او گلاب دیوی ہسپتال نے ہسپتال کی ورکنگ، طبی سہولیات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر صحت سرجری بلاک، پلمونالوجی، گائنی، اور میڈیکل یونٹس گئے اور مریضوں سے طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ ڈاکٹر اختر ملک آئی سی یو بلاک، ماڈل فارمیسی، کارڈیک سنٹر بھی گئے۔ انہوں نے مریضوں اور لواحقین کو دیا جانے والا کھانا کا معیار چیک کیا۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ معیاری کھانا مریضوں اور انکے لواحقین کو مفت دیا جارہا ہے۔ انہوں نے تمام بلاکس میں صفائی ستھرائی کے اعلیٰ انتظامات دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر اختر ملک نے سی ای او اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔اس موقع پر ہسپتال کے انتظامی افسران نے صوبائی وزیر صحت کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔