کراچی کے بعد سندھ کے دیگر اضلاع سے بھی ڈینگی وائرس کے کیسز سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں ۔
محکمہ صحت سندھ کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ میں 353افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 248کا تعلق کراچی ، 53 کا حیدرآباد، 7کا مٹیاری ، 2 کا جامشورو، 4کا ٹنڈو الہہ یار، 1کا ٹنڈو محمد خان ، 2 کا ٹھٹھہ، 4کا تھرپارکر، 9کا عمر کوٹ، 18کا میر پور خاص ، 3کا سکھر اور 2کا بینظیر آبادسے ہے ۔
اعداد وشمار کے مطابق ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 27ہے جن میں 15 خواتین اور 12 مرد شامل ہیں ۔ 10افراد آغا خان یونیورسٹی اسپتال، 5 سیفی اسپتال اور 12افراد ضیاء الدین اسپتال میں انتقال کر گئے تھے ۔ 27 اموات میں سے 2 ضلع جنوبی ، 13 ضلع وسطی، 1 ملیر، 1 غربی، 1 کورنگی جبکہ 9 ضلع شرقی کے رہائشی تھے ۔
رواں سال کراچی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد5492 ہوگئی ہے جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع سے 671کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔