پنجاب حکومت نے صوبے کی پانچ میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز اور گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے احکامات جاری گئے۔

احکامات کے مطابق پروفیسر محمود ایاز کو کنگ ایڈیورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کیا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کو فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر تعینات کیا گیا۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے لیے پروفیسر احسن وحید راٹھور کو وائس چانسلر منتخب کیا گیا ہے۔ پروفیسر ظفر چودھری کو فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی اور پروفیسر محمد عمر روالپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات ہو گئے ہیں۔

وائس چانسلر کی تعیناتی اگلے چار سال کے لیے کی گئی ہے جس تمام ٹرمزاینڈ کنڈیشن شامل ہیں ۔