منگل, جولائی 8, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

سیکریٹری پنجاب کے علی الصبح ڈرگ وئیر ہاوسز کے اچانک دورے

سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے صبح سویرے ملتان روڈ پر واقع 4 ڈرگز وئیر ہاؤسز کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹریز عاصم الطاف، پی ڈی پی ایم یو میاں طارق اور ڈائریکٹر فارمیسی راؤ عالمگیر بھی انکے ہمراہ تھے۔

علی جان خان نے IRMNCH، ای پی آئی اور دو سرے ادویات کے وئیر ہاؤسز کا تفصیلی معائنہ کیا وئیر ہاؤسز کی سکیورٹی، کولنگ ارینجمنٹ اور ادویات کی سپلائی چین کا بھی جائزہ لیا۔ ادویات کی سٹوریج، انوینٹری میں اندراج اور ہسپتالوں کو دی جانیوالی ادویات سے متعلق آگہی حاصل کی۔ وئیر ہاؤسز میں ادویات کا سٹاک اور ایکوپمنٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علی جان خان نے کہا کہ پیراسیٹامول، ایموکسل سیرپ، مانع حمل ادویات، بیڈز، فوٹو تھیراپی مشینیں سمیت ادویات کا وافر سٹاک موجود ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ادویات، ایکوپمنٹس، فرنیچرز کو فوری طور پر ہسپتالوں اور مراکز صحت میں پہنچانے کے انتظامات کئے جائیں۔ تمام ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی جاری ہے۔

سیکرٹری صحت کا ادویات ویئر ہاؤسز میں تمام انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہارکیا ۔