پیر, جولائی 7, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

حکومت پنجاب دنیا کا سب سے بڑا انسداد تھیسلیمیا پروگرام چلارہی ہے ؛ ڈاکٹر یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنےکہا ہے کہ حکومت پنجاب دنیاکاسب سے بڑاتھیسلیمیاء پریونشن پروگرام چلارہی ہے۔پنجاب میں پہلی بارجنیٹک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔پنجاب جنیٹک ٹاسک فورس جنیای امراض میں مبتلا مریضوں کی تشخیص اور علاج کیلئے کام کررہی ہے۔پنجاب کے ڈاکٹرزکو بین الاقوامی ماہرین کے ذریعے جنیاتی امراض بارے ٹریننگ کروائی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”جنیٹک میٹرزٹوایوری ون“کے عنوان سے منعقدہ آگاہی کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔کانفرنس میں سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن محمد اجمل بھٹی،وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹرمسعودصادق،ڈاکٹرحسین جعفری اورڈاکٹرہما چیمہ کے علاوہ تھیلیسمیاء کے مریضوں اور والدین کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

کانفرنس میں سابق کرکٹرمصباح الحق اور جرمنی سے پروفیسرآرنڈٹ رولفز اور جرمن ہاکی کھلاڑی سٹیفن بلوچرنے شرکت کی۔ڈاکٹرحسین جعفری نے کانفرنس کے دوران حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب تھیلیسمیاء اینڈادرجنیٹک پرونشن اینڈریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے صوبہ بھرکے جنیاتی امراض میں مبتلامریضوں کو مفت علاج کی سہولیات کی تفصیلات پیش کیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنےمذید کہا کہ پنجاب کے ڈاکٹرزکو بین الاقوامی ماہرین کے ذریعے جنیاتی امراض بارے ٹریننگ کرائی جائے گی۔پنجاب تھیلیسمیاء پرونشن پروگرام کی جانب سے پورے پنجاب میں 9جدیدلیبارٹریاں قائم کردی گئی ہیں۔ لیبز تھیلسیمیاء کے ساتھ ساتھ دوسرے جنیاتی امراض پرکام کررہی ہیںجبکہ پنجاب کے 36اضلاع میں پنجاب تھیسلیمیاء پرونشن پروگرام کا عملہ فرائض سرانجام دے رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تربیت یافتہ عملہ باقی جنیاتی امراض پر تربیت دے رہاہےپنجاب تھیسلیمیاء پرونشن پروگرام کے تحت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں جنیاتی امراض پر اسٹیٹ آف دی آرٹ لیب قائم کی جارہی ہے۔حکومت پنجاب صوبہ بھرکے تھیلسیمیاء کاشکارمریضوں کو علاج کی مفت سہولت فراہم کررہی ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ پنجاب میں یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی منظوری کا کریڈٹ عمران خان کو جاتاہے۔بطوروزیر صحت پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج کی بہترسہولیات فراہم کرنی کی یقین دہانی کرواتی ہوں۔بھلائی کا پیغام دوسروں تک پہنچانا بھی صدقہ جاریہ ہوتاہے۔یہاں بیٹھے ہرشخص کی حکومت کی جانب سے جنیاتی امراض میں مبتلامریضوں کیلئے سہولیات بارے آگاہی پھیلانا اخلاقی ذمہ داری ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبہ میں بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔