پیر, جولائی 7, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

آل پاکستان فارمیسی کالجز ایسوسی ایشن کا فارمیسی ٹیکنیشن کے سالانہ امتحانات کے انعقاد کا مطالبہ

آل پاکستان فارمیسی کالجز ایسوسی ایشن کی مرکزی مجلس عاملہ نےمطالبہ کیا ہےکہ فارمیسی ٹیکنیشن کے سالانہ امتحانات برائے سال 2019 , 2020 , 2021 اور 2022 کا فوری انعقاد کیا جائے اور اس کے راستے میں حائل فارمیسی کونسل کے نامزد اراکین کی جگہ فوری طور پر نئے اراکین نامزد کئے جائیں۔

اے پی پی سی اے کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہواجس میں اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے عہدیداران اور اراکین نے شرکت کی ۔

اجلاس میں سیکرٹری ا سپیشلازڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے مطالبہ کیا گیا کہ فارمیسی ٹیکنیشن کے سالانہ امتحانات 2019 , 2020 , 2021 , 2022 کے راستے میں حائل فارمیسی کونسل کے نامزد اراکین کی جگہ فوری طور پر فارمیسی ایکٹ 1967 کے تحت نئے اراکین نامزد کیے جائیں۔

اے پی پی سی اے کے مرکزی عہدیداران نے اعلان کیا کہ وہ جمعہ کو احتجاجاً سیکرٹری اسپیشلائزڈہیلتھ کیئر کے ساتھ طے شدہ میٹنگ کا بائیکاٹ کریں گے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی پیرا میڈیکل یونین کا گروپ فارمیسی کالجز مالکان کی نمائندگی کا حق نہیں رکھتا۔