لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 62 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہےجس کے بعد پنجاب میں کیسز کی تعداد 6لاکھ 89ہزار 504 ہوگئی ہے جبکہ 4لاکھ 97ہزار 489مریض سرکاری اسپتالوں سے علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں ۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہےجبکہ اس دوران 93ہزار سے زائد تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سے کورونا کے49 جبکہ ملتان سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 0.4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس میں لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.9 فیصد، راولپنڈی میں 0.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیصل آباد میں مثبت کیسز کی شرح 0.2 فیصد، ملتان سے 0.6 فیصد جبکہ گوجرانولہ سے 0.0 فیصد ریکارڈ کی گئی۔