اتوار, جولائی 6, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

نواز شریف کی جعلی کورونا ویکسی نیشن کرنے والے کا پتہ لگ گیا

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جعلی کورونا ویکسی نیشن کی انٹری کے معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کر دی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیٹا کا اندراج چوکیداراور وارڈ بوائے کرتے رہے۔ سینٹر میں کوئی سینئر اسٹاف تعینات نہیں کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپتال میں آن لائن یا مینوئل چیک اینڈ بیلنس کا سسٹم موجود نہیں۔ایم ایس کے پی اے رانا مظفر کا دوست نوید سینٹر میں ملاقات کے لیے آتا رہا۔ نوید کے ڈیٹا انٹری اسٹاف سے تعلقات بہتر ہونے پر متعدد شناختی کارڈ رجسٹرڈ کروائے گئے۔

پنجاب حکومت کی 4 رکنی ٹیم نے نواز شریف کی جعلی کورونا و یکسی نیشن انٹری کے معاملے پر تحقیقات کی تھیں ۔ رپورٹ کے مطابق اسپتال کے 4 ملازمین نے نواز شریف کا ڈیٹا درج کرنے کا اعتراف کیا ہے۔