ہفتہ, جولائی 5, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس

 صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور چیف سیکرٹری کامران علی افضل کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں کورونا وباء کی صورتحال، ہسپتالوں میں طبی سہولیات،آکسیجن کی فراہمی اور ویکسی نیشن مہم کے علاوہ صحت سہولت پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ کورونا پر قابو پانے کیلئے ویکسینیشن اور ایس او پیز پر عمل اشد ضروری ہے۔ ہسپتالوں میں بیڈز، آکسیجن اوردیگر طبی سہولیات کی کوئی کمی نہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ اعداد وشمار سے ثابت ہوتاہے ویکسیئن کورونا کے خلاف انتہائی مؤثر ہے۔ ہسپتالوں میں داخل 87فیصد مریض نان ویکسینیٹڈہیں، جو مریض ایک خوراک بھی لگوا چکے ہیں ان کی حالت بھی ویکسیئن نہ لگوانے والوں سے بہتر ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی اور صحت کے تحفظ کیلئے ویکسیئن لازمی لگوائیں۔ 31دسمبر2021سے صوبہ کی تمام آبادی کیلئے یونیورسل ہیلتھ کوریج کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

چیف سیکرٹری کامران علی افضل نے کہاکہ ویکسینیشن کی اہمیت اور افادیت سے متعلق آگاہی کو بڑھایا جائے۔حکومت کیلئے لوگوں کی صحت اور زندگیوں کا تحفظ سب سے اہم ہے۔

چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ کورونا وباء کی صورتحال کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ جاری رکھی جائے۔انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں آکسیجن اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔