ہفتہ, جولائی 5, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی کے کیسز میں بھی اضافہ جاری ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 5 مریض رپورٹ ہوئےجن میں سے ڈینگی کے 4 مریض لاہور سے اور 1 مریض راولپنڈی سے رپورٹ ہوا۔ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 314 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق رواں سال اب تک لاہور سے ڈینگی کے 252 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 13 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 7 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں 2 جبکہ سر گنگارام ہسپتال، رینجرز ٹیچنگ ہسپتال، مسعود ہسپتال، نیشنل ہسپتال اور ڈاکٹرز ہسپتال میں ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے۔

راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی میں ڈینگی کے 2 دو مریض داخل ہیں۔ راولپنڈی کے بینظیر بھٹو ہسپتال میں 1 جبکہ ڈی ایچ کیو حسن ابدال میں ڈینگی کا 1 مریض داخل ہے۔

مون سون میں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ازحد ضروری ہیں مون سون کے دوران ڈینگی سے بچاؤ کے لئے شہری زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ خصوصاً بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں نہ جمع ہونےدیں۔

گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 273,079 ان ڈور مقامات کو چیک کیاگزشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 68,153 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا. گزشتہ روز پنجاب بھر میں 811 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 55,152 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 8,435 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا.گزشتہ روز لاہور میں 289 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔