ضلعی انتظامیہ لاہور کی انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نے ڈینگی ایس او پیزپر عملدرآمد نہ کرنے کے حوالے سے مقدمات کا اندراج شروع کر دیا ہے.
گزشتہ روز ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث 25 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا جبکہ 3639 کو نوٹسز جاری کئے گئےاور 01 مقام کو سیل کیا گیا۔
ڈی سی لاہور مدثر ریاض کے مطابق ایک شخص کو ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعیانتظامیہ لاہور ڈینگی لاروا کے خاتمے کو یقینی بنانے کے حوالے سے متحرک ہے۔ ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سروئلنس کو جاری رکھےہوئے ہیں۔