پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور کے تحت ورلڈ چائلڈ لیبر ڈے کے موقع پر اجلا س منعقد کیا گیا جس کی صدارت صدر پی ایم اے لاہورپروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی نے کی۔
اجلا س میں پروفیسر ڈاکٹر ملک شاہد شوکت، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری،پروفیسر ڈاکٹر تنویر انور،پروفیسر خالد محمود خان، ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق،ڈاکٹر احمد نعیم،ڈاکٹر رانا سہیل، ڈاکٹر ریاض ذوالقرنین اسلم،ڈاکٹر علیم نواز، ڈاکٹر طلحہ شیروانی، ڈاکٹرسلمان کاظمی اور ڈاکٹر عمار انور کے علاوہ ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ایم اے لاہورپروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی نے کہا کہ چائلڈ لیبر ہما را سماجی اور معاشی مسئلہ ہے جس پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ ریاست اور معاشرہ بچوں کو سماجی انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں تا کہ ان کے احساس محرومی کوختم کیا جا سکے۔
اجلا س میں قردادکے ذریعے حکومت سے مطا لبہ کیا کہ بچوں کو معاشرے کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے انکی تعلیم و تربیت پر توجہ دے۔