ہفتہ, جولائی 5, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

ایمپلائیز ایکشن کمیٹی جناح اسپتال کراچی کا ہنگامی اجلاس

ایمپلائیز ایکشن کمیٹی جناح ہسپتال کا ہنگامی اجلاس بلڈبینک جناح اسپتال میں ہوا کے سامنے ہوا جس میں ایکشن کمیٹی کے عہدیداران ، ایگزیکٹو کمیٹی اراکی اور بڑی تعداد میں ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈاکٹر توفیق، ڈاکٹر لال ملک، ڈاکٹر خدا بخش کوسو، ڈاکٹر صہیب علی، ڈاکٹر بہادر شاہ، ڈاکٹر راجہ علی حسن، ڈاکٹر سہیل اختر، شیخ محمد رفیق، حق نواز سیال، امیر علی دیناری، فتح محمد عالمانی، حسن پٹھان، عتیق رحمان، محمد امین، عبدالستار، لقمان، آصف علی، سلمان ظفر، محمد سرفراز، انیس احمد، محمد اسلم عباسی، اسد اللہ سامٹیو، محبوب علی، جاوید پٹھان، لال جان بلوچ، فرحت اللہ، عرفان علی، کمال، سجاد احمد، موج علی، جاوید اقبال، محمد ہمایوں، رفیق احمد، معشوق علی، اجمل نقشبندی سمیت دیگر موجود تھے ۔

ہیلتھ ورکرز نے اپنی پروموشن، اپ گریڈیشن، تجربہ اور قابلیت کی بنیاد پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور ٹائم اسکیل کے مطالبات کو دہرایا۔ ہیلتھ ورکرز نے میٹنگ میں ایمپلائیز ایکشن کی جدوجہد کو سراہا اور کہا کہ بہت کم عرصہ میں کامیابیاں حاصل کی ہیں، جیسا کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی پروموشن کے کیلئے ڈی پی سی قائم کرنے کی کامیابی اس کے علاوہ ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں نے جناح ہسپتال کے جن ملازمین کی ترقی نہیں ہوئی، جن ملازمین کی اپ گریڈیشن، تجربہ اور قابلیت کی بنیاد پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور ٹائم اسکیل سمیت مسائل پر جدوجہد کی جائے گی ۔

ہیلتھ ورکرز نے اس عظم کو دہرایا کہ ایمپلائیز ایکشن کمیٹی جناح ہسپتال وہ منظم تنظیم ہے جس نے دہائیوں سے ملازمین کو درپیش سنگین مسائل کو حل کرنے کے لیے انقلابی بنیاد رکھی اورملازمین کے جائز جمہوری مطالبات کو بغیر کسی مفاد کے اجاگر کیا ۔

ایمپلائیز ایکشن کمیٹی جناح اسپتال تمام ہیلتھ کیئر ورکرز کی واحد نمائندہ تنظیم ہے اور ہر ملازم کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم رکھتی ہے۔

میٹنگ کے اختتام پر ایمپلائیز ایکشن کمیٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اسداللہ سامٹیو کو پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف کا صوبائی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی گئ اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے