ہفتہ, جولائی 5, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

پنجاب کے بچوں کو پولیووائرس کا شکارنہیں ہونے دیں گے : ڈاکٹر یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشداور چیف سیکرٹری پنجاب نے سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں پولیواوورسائٹ بورڈ کے وفدسے اہم ملاقات کی۔اس موقع پر سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم اورایڈیشنل سیکرٹری کوارڈنیشن سندس ارشادموجودتھیں۔

پولیواوورسائٹ بورڈ کے وفدمیں چیئرپرسن ڈاکٹرکرس ایلیاز،پولیوڈائریکٹر ڈاکٹرجے وینگر،عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹرپولیو اریڈیکیشن ڈاکٹرحامدجعفری،ڈاکٹرایدان اولیری،مائیکل گالوے،نیشنل ای اوسی سے ڈاکٹرشہزادبیگ،ڈاکٹرالطاف بوسان،ڈاکٹرزین العابدین،ہامیش ینگ اور صوبائی ای اوسی ٹیم کے ٹیکنیکل فوکل پرسن،پروونشل پولیو ٹیم لیڈ یونیسف اور روٹری پرونشل کے نمائندہ نے شرکت کی۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشداور وفدکے درمیان پاکستان خصوصا پنجاب میں پولیوکے مکمل تدارک کیلئے موجودہ حکمت عملی اور آئندہ لائحہ عمل پرتبادلہ خیال ہوا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے صوبہ بھرمیں پولیوکے تدارک کیلئے اٹھالے گئے اقدامات کی تفصیلات شیئرکیں۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکے ویژن کے مطابق پنجاب کو پولیوفری بنانے کیلئے کوشاں اور پرعزم ہیںپنجاب میں پولیو کے تدارک کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔پنجاب میں پولیو کے تدارک کیلئے تعاون کرنے پر عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کا شکریہ اداکرتے ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ انسدادپولیو مہم کے دوران ہزاروں ٹیمیں تشکیل دے کرہدف کو حاصل کیاجاتاہے۔ کوروناوائرس کے ساتھ ساتھ پولیواور ڈینگی سے بھی نبرآزماہیں۔کوروناوائرس پوری دنیاکیلئے ایک نیاچیلنج ہے۔

انہوںنے کہا کہ پنجاب میں انتظامیہ انسدادپولیو مہم کو کامیاب بنارہی ہے۔پنجاب کے بچوں کو پولیوبیماری کا شکارنہیں ہونے دینگے۔انسدادپولیومہم میں لیڈی ہیلتھ ورکرزکاکردارانتہائی اہم ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعدادمیں ڈاکٹرزکی بھرتی ممکن بنائی گئی ہے۔پہلی بارپنجاب میں میل نرسزکوبھرتی کیاگیاہے۔

اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری پنجاب نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی مقصد ہے۔قومی مقصد کے حصول کیلئے پنجاب اپنا کردار ادا کر رہا ہے.پولیوکے تدارک کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز مل کرکام کررہے ہیں۔پنجاب میں پولیوٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کیاجاتاہے۔پنجاب میں پولیوکے خاتمہ کیلئے کوششوں کوتیزکردیاگیاہے۔صوبہ میں انسداد پولیو مہم کو بھرپور انداز میں مربوط حکمت عملی کے تحت جاری رکھا جائے گا

پولیواوورسائٹ بورڈ کے چیئرپرسن ڈاکٹرکرس ایلیاز نے کہا کہ پنجاب میں پولیوکے تدارک کیلئے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور انتظامیہ کی کاوش کو سراہتے ہیںپنجاب میں پولیوکے تدارک کیلئے ہرطرح کا تعاون کرنے کوتیارہیں۔ہم اگلی پانچ سالہ منصوبہ بندی میں پولیوکامکمل خاتمہ چاہتے ہیں۔پنجاب میں کوروناوائرس پرقابوپانے کا کریڈٹ وزیر صحت اور انتظامیہ کوجاتاہے۔