پیر, مارچ 23, 2026

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

پارلیمانی سیکرٹری صحت اسماء ناز عباسی کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مناواں کا اچانک دورہ — علاج کے معیار، صفائی اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ

لاہور: پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ صحت و آبادی اسماء ناز عباسی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مناواں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات میں طبی سہولیات، اسٹاف کارکردگی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

اسماء ناز عباسی نے ایمرجنسی، وارڈز، لیبارٹری اور فارمیسی کا معائنہ کرتے ہوئے علاج معالجے کے مجموعی معیار، ادویات کی وسعت اور مریضوں کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں اور تیمارداروں سے بھی مختصر بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے۔

اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری نے طبی و انتظامی عملے سے کہا کہ ہسپتال میں بہترین صفائی، مریضوں کی مناسب دیکھ بھال، اور مؤثر انتظامی نظم ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اسماء ناز عباسی کا کہنا تھا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں معیاری طبی خدمات اور مفت ادویات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال انتظامیہ معیارِ خدمت میں مزید بہتری کے لیے اقدامات تیز کرے