جمعرات, جون 19, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں سرکاری جامعات کے اساتذہ کے لیے مالیاتی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

کراچی : جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) نے سندھ ایچ ای سی کے اشتراک سے ایک مالیاتی تعلیم کی ورکشاپ کی میزبانی کی، جسے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) نے وزیر اعظم کے قومی مالیاتی تعلیم کے اقدام کے تحت منعقد کیا۔

اس ورکشاپ میں 9 سرکاری اداروں کے 83 اساتذہ نے شرکت کی، جن میں جے ایس ایم یو، آئی بی اے، این ای ڈی، جامعہ کراچی، الغازی یونیورسٹی، بقائی یونیورسٹی، ہینڈز انسٹیٹیوٹ، کس بٹ اور سرسید یونیورسٹی شامل ہیں۔

ورکشاپ میں سرمایہ کاری کی بنیادی باتیں، بچت کی حکمت عملی، اور SECP کے ریگولیٹری کردار پر حاضرین کے ساتھ تبادلہ خیال کے ذریعے روشنی ڈالی گئی۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ۔ مالیاتی تعلیم معاشی خودمختاری کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے،” سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے جوائنٹ سیکریٹری، جناب مرتضیٰ عباس نے کہا: "اساتذہ ایک مالیاتی طور پر باخبر قوم کی تشکیل میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔”

ورکشاپ کو اس کے عملی اور مؤثر انداز کے باعث بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی، جبکہ شرکاء نے اپنے اداروں میں مالیاتی خواندگی کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔