کراچی : کراچی میں کم از کم چار افراد کوروناوائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں تفصیلات کے مطابق یہ تمام افراد معمر اور پہلے سے موجود طبی مسائل جیسے کمزور مدافعتی نظام کا شکار تھے۔
تمام اموات آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں رپورٹ ہوئیں جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ماہرین صحت نے اس موسم گرما میں کورونا کیسز میں اضافے کو "غیر معمولی” قرار دیا ہے کیونکہ عام طور پر اس موسم میں وائرس کی سرگرمی کم ہوتی ہے۔
آغا خان اسپتال کے ماہر متعدی امراض پروفیسر ڈاکٹر سید فیصل محمود کے مطابق اسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے مریض داخل ہو رہے ہیں جو تشویشناک رجحان ہے
جاں بحق ہونے والوں میں سے اکثر کو پہلے سے موجود صحت کے مسائل لاحق تھے جو وائرس کے خلاف ان کی مزاحمت کو مزید کمزور کرتے ہیں۔
ماہرین صحت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے-بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر ماسک کا استعمال کرنے, ہاتھوں کی صفائی اور سینیٹائزر استعمال کرنے کا کہاگیاہے
معمر افراد اور کمزور مدافعتی نظام رکھنے والے افراد کو،ویکسینیشن اور بوسٹر ڈوز مکمل کروانے ،نزلہ، زکام یا بخار کی علامات ہوں تو فوری طور پر ٹیسٹ کروانے اور قرنطینہ کرنے کی ھدایات دی گئی ھیں
واضح رہے کہ یہ حالیہ اموات اس بات کی یاد دہانی ہیں کہ کورونا وائرس ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا اور ہمیں مسلسل احتیاط برتنے کی ضرورت ہے