جمعہ, جون 20, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

مثانہ کے مریضوں کے لئے امید کی کرن، امریکہ میں مثانہ کا پہلا ٹرانسپلانٹ کامیاب

لاس اینجلس: مثانہ انسانی جسم کا اہم عضو ہے، جس میں انسان پیشاب سمیت دوسرا خارج ہونے والا سیال مادہ جمع کرتا ہے، صحت مند انسان مثانے میں 700 ملی لیٹر یا اس سے کچھ زائد مادہ جمع کرسکتا ہے۔

مثانے میں آنتوں اور گردوں سمیت دیگر اعضا کی جانب سے منتقل کیا جانے والا پیشاب اور دوسرا سیال مادہ جمع ہوتا ہے اور اسے انسانی صحت، جسم اور زندگی کے لیے انتہائی اہمیت حاصل ہے۔

امریکا میں پہلی بار مثانے کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کیا گیا
یہ کامیابی ان مریضوں کے لیے امید کی نئی کرن ہے جو مثانے کی شدید خرابی کا شکار ہیں

یہ ٹرانسپلانٹ رونالڈ ریگن یو سی ایل اے میڈیکل سینٹر، کیلیفورنیا میں 41 سالہ مریض آسکر لارینزار پر کیا گیا جن میں کینسر اور گردے کی بیماری کے باعث مثانے اور گردے ناکام ہوچکے تھے۔

سرجری کی مدت 8 گھنٹے تھی جس میں ٹیم کی قیادت ڈاکٹر نیما نصیری اور ڈاکٹر اندر بیر گل (یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا) نے کی۔

اس پیچیدہ سرجری میں مریض کو ایک ہی مرحلے میں مثانہ اور گردہ دونوں ایک مردہ عطیہ دہندہ سے منتقل کیے گئے۔ سرجری کے فوراً بعد مریض کے گردے نے پیشاب بنانا شروع کر دیا، اور وہ سات سال بعد پہلی بار قدرتی طریقے سے پیشاب کرنے کے قابل ہوا۔

یہ کامیابی ان مریضوں کے لیے امید کی نئی کرن ہے جو مثانے کی شدید خرابی کا شکار ہیں۔ روایتی طور پر ایسے مریضوں کے لیے آنتوں کے حصے کو مثانے کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا، جو اکثر انفیکشن اور دیگر پیچیدگیوں کا باعث بنتا تھا۔

یہ دنیا میں پہلا موقع ہے کہ کسی کے مثانے کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا، اس وقت تک مثانے کے کینسر میں مبتلا افراد کے مثانے کو نکال کر اس کی جگہ مصنوعی ٹیوب یا دوسرے آلات لگائے جاتے ہیں جو کہ پیچیدگیوں کا باعث بنتے ہیں۔

پہلی بار مثانے کے کامیاب ٹرانسپلانٹ کے بعد ماہرین کو امید ہے کہ آنے والے سالوں میں اس ضمن میں پیش رفت ہوگی اور دنیا کو مثانے کے ٹرانسپلانٹ کا طریقہ بھی میسر ہوگا۔