جمعہ, جولائی 4, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

اسپتالوں کی نجکاری کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پنجاب میں دھرنا جاری

لاہور :گرینڈ ہیلتھ الائنس نے مال روڈ پر دھرنے کے 22ویں روز وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دینے کی کوشش کے دوران پولیس سے جھڑپ کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں غریب مریضو ں پر آج سے تمام آپریشن تھیٹرز بند کرنےاور انکے آپریشن نہ کرنے سمیت صوبہ بھر میں میڈیکل لیگل کیسز بھی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے اور حکومت کو 48گھنٹے کا ٹائم دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر دو ایس ایچ اوز کو سزا نہ دی گئی اور گرینڈ ہیلتھ سے آفیشل  مزاکرات شروع نہ ہوئے تو صوبہ بھر کے اسپتالوں میں ان ڈور سروسز بھی بند کر دیں گے

اس بات کا اعلان گرینڈ ہیلتھ الائینس کے رہنماؤں ڈاکٹر شعیب نیازی ، ڈاکٹر سلمان حسیب اور ڈاکٹر مدثر اشرفی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سرکاری ہسپتالوں میں سرجری کے منتظر مریضوں کی سرجری کا شیڈول منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں پر ہسپتالوں میں علاج کے داخلے بھی بند کررہے ہیں کوئی پولیس اہلکار ہسپتالوں کی حدود میں داخل نہ ہو ں،گرینڈ ہیلتھ الائنس کے لیڈروں کے اس اعلان سے مریضوں کے لئے سنگین صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

لاہور میں پنجاب کے کئی شہروں اور دیہاتوں سے آئے ہوئےورکروں نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے تحت 22 روز سے مال روڈ چئیرنگ کراس کو بند کر رکھا تھا،سوموار کےروز انہوں نے وہاں سے اٹھ کر کلب روڈ پر پہلے وزیر اعلی ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی جس پر پولیس کی بھاری نفری سے جھڑپ ہوئی گرینڈ ہیلتھ کے رہنمائوں نے الزام عائد کہا کہ پولیس کے لاٹھی چارج سے دو خواتین سمیت 10لوگ زخمی ہو ئے جن کی ایم ایل سی کروائی جا رہی ہم دونوں ایس ایچ اوز کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے ۔

انہوں نے مزید دھمکی دی کہ ان پر کسی قسم کا مقدمہ درج کیا گیا تو غریب مریضوں کے لئے ہم نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز جو چل رہی ہیں کو بھی بند کردیں گے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کے لیڈروں نے اعلان کیا کہ کل سے پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کئے جائیں گےاور چیئرنگ کراس اور کلب چوک پر احتجاجی دھرنا اسی طرح جاری رہے گا ۔محکمہ اسپیشلائیزڈ ہیلتھ کی جانب ڈاکٹروں کو معطل کرنے اور ان کے خلاف تادیبی کاروائیوں پر ڈاکٹر شعیب نیازی اور ڈاکٹر سلمان حسیب نے کہا کہ ہم معطل کرنے سے ڈرنے والے نہیں اور اگر سیکرٹری اسپیشلائز ڈ نے یہ سلسلہ بند نہ کیا تو انکے دفتر کا بھی گھیرائوں کریں گے۔

منگل سے صوبہ بھر میں احتجاجی شیڈول کا اعلان کر رہے ہیں اور شہر شہر ریلیاں اور دھرنے دیں گے اور تحریک کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کی ٹیم نااہل ہے انہیں خود آگے انا چاہئے ورنہ پھر انکے ہاتھ سے بھی گیم نکل جائے گی کیونکہ 30ہزار لوگوں کو 30جون تک بے روز گار کیا جا رہا ہے اس لئے ہم تمام محکموں کے ملازمین کو ساتھ ملائیں گے اور احتجاج کا دائرہ کار بڑھائیں گے حکومت ہوش کے ناخن لے ۔