لاہور : صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کا 34واں اجلاس منعقدہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرمحمدوسیم،سی ای او پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ڈاکٹرثاقب عزیز،ڈائریکٹر جنرل پی ہوٹا پروفیسرمحمد عامرزمان خان،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سے پروفیسراشرف نظامی،کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے پروفیسرناصرچوہدری دویگرممبران نے شرکت کی۔دڈیولنک کے ذریعے ڈین پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ پروفیسرفیصل سعودڈار،محمدآصف اور ٹرانسپلانٹیشن سوسائٹی سے یاسرخان نے اجلاس میں شرکت کی۔
ڈائریکٹر جنرل پی ہوٹا پروفیسرمحمد عامرزمان خان نے اجلاس کے دوران منظوری کیلئے مختلف ایجنڈازپیش کئے۔ اجلاس کے دوران مانیٹرنگ اتھارٹی کے33ویں اجلاس کے فیصلوں کی عملدرآمدرپورٹ بھی پیش کی گئی۔اجلاس کے دوران مانیٹرنگ اتھارٹی کے33ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران پی ہوٹا کو مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں کی ر ینل ٹرانسپلانٹیشن،بون میرو ٹرانسپلانٹیشن اورکورنیئل ٹرانسپلانٹیشن کی رجسٹریشن کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران پی ہوٹا ہیڈآفس کی نئی عمارت کی تعمیر کیلئے مختلف پرپوزلزکا بھی جائزہ لیاگیا۔
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استعدادکار میں اضافہ کیاجارہاہے۔عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب میں انسانی اعضاءکی غیر قانونی پیوندکاری کے خلاف سخت ایکشن لیاجارہاہے۔پی ہوٹا کے ترمیمی بل کو بھی فولوکیاجارہاہے۔