کراچی : ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی کے آفس اسسٹنٹ سہیل شمیم کی قابلیت، معاون اور نرم رویے نے انہیں تمام اضلاع کے صحت دفاتر میں مقبول بنا دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ دفاتر کے بیشتر ملازمین ان کے شاگرد ہیں اور ان کی تقلید کرتے ہیں۔
آفس اسسٹنٹ سہیل شمیم نہ صرف اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیتے ہیں بلکہ ڈی ایچ او دفاتر کے ملازمین کی مدد بھی کرتے ہیں اور دفتری امور میں عمدگی کے لئے کارآمد مشورے دیتے ہیں۔

سہیل شمیم کا شمار ان افسران میں ہوتا ہے جنہوں نے گراس روٹ لیول سے کام سیکھا، خوب محنت اور دلجمعی دکھائی اور مہارت حاصل کرنے کے بعد ماتحت عملے کو کام بھی سکھایا، وہ ساتھی ورکرز کے ساتھ معاون، مفید اور مددگار رہتے ہیں۔
اپنی قابلیت، کام میں مہارت، منکسرالمزاجی اور نرم رویے نے سہیل شمیم کو افسران کی آنکھ کا تارا بنا رکھا ہے۔ موجودہ اور سابقہ ڈائریکٹرز ہیلتھ سروسز کراچی ان کے بغیر دفتری امور کی انجام دہی میں مفلوج دکھائی دیتے رہے۔

سہیل شمیم کے حاسدین ان پر بدعنوانی، خورد برد، ٹھیکیداروں سے ساز باز، ٹینڈر میں گھپلوں اور رشوت کے عوض ملازمین کے کیڈر تبدیل کرانے کے الزامات لگاتے ہیں تاہم ان الزامات کو ثابت کرنے کے حوالے سے ثبوت پیش کرنے میں حاسدین اور ناقدین ناکام رہے ہیں۔
ضلعی صحت دفاتر کے ملازمین کہتے ہیں کہ محکمہ کی جانب سے ملازمین کی غفلت پر ان کے خلاف کاروائی تو کی جاتی ہے لیکن اچھی کارکردگی پر مدح سرائی، حوصلہ افزائی اور پذیرائی نہیں کی جاتی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سہیل شمیم جیسے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرکے انہیں تعریفی اسناد تفویض کی جائیں۔