بلوچستان بھر میں گزشتہ روز سے انسداد پولیو مہم آغاز ہوگیا مہم کےدوران 26لاکھ55ہزاربچوں کو پولیو سےبچاو کے قطرے پلائےجانےکاہدف مقررکیا گیا ہے
بلوچستان بھرمیں 7روزہ انسدادپولیو کی مہم گزشتہ روز سے شر وع ہو گئی کوارڈینیٹرایمرجنسی آپریشن سینٹرکے مطابق۔۔سات روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 26 لاکھ 55 ہزارسے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے ۔انسدادپولیو مہم کے دوران11 ہزار446 ٹیمیں حصہ لیں گی