بچوں کو پولیو کےقطرے پلائیں تاکہ معذوری کی بیماری سے بچایاجاسکے
سرکاری ذرائع کے مطابق آزاد جموں کشمیر انسداد پولیو مہم 26 فروری سے یکم مارچ 2024 تک جاری رہے گی اورمہم کے دوران مختلف ٹیمیں پانچ سال سے کم عمرکےبچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ محکمہ صحت کےمطابق مہم آزاد جموں و کشمیر کے 10 اضلاع کااحاطہ کرے گی۔امظفرآباد میں 5 سال تک کی عمر کے 1.20 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔پیرا میڈیکل اسٹاف کی 3995 موبائل ٹیمیں ڈیوٹی دیں گی تمام اسپتالوں ،بس اسٹینڈ ،ریلوے اسٹیشن پر پولیو کیمپ لگائے جائے گے۔عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے آزاد جموں و کشمیر کے اسٹیٹ ہیلتھ سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے مقامی سرکاری اسپتالوں میں مہم کے لئے کل 448 مقررہ مراکز قائم کیے جائیں گے۔