منگل, جون 24, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

بنوں میں پولیو ٹیم پر حملہ ، سندھ میں سیکیورٹی اقدامات بڑھانے کی ہدات

کراچی : نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے بنوں میں پولیو ٹیم پر حملے کے بعد سندھ بھر میں سیکیورٹی اقدامات بڑھانے کی ہدایت کر دی ہے ۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بنوں میں پولیو ٹیم پر حملے میں پولیس اہلکار کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے، سندھ رینجرز و پولیس کو حساس علاقوں میں پولیو ٹیمز کی سیکیورٹی مزید بڑھانے کی ہدایت کی ہے ۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ پولیو ورکرز قومی مقصد پولیو کے خاتمے کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔