منگل, جون 24, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل سائنسز کے تحت دوسرا سالانہ کیریئر میلہ

کراچی : جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل سائنسز (IPS-JSMU) نے دوسرا سالانہ کیریئر میلہ منعقد کیا۔ تقریب میں مختلف فارماسیوٹیکل انڈسٹریز ، ہاسپٹل فارمیسیز ، اور کمیونٹی فارمیسیز نے شرکت کی اور جے ایس ایم یو کے فارمیسی کے طلبہ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

نمایاں ناموں میں این آئی سی وی ڈی، نبی قاسم، فارما ٹیک، ایفروز کیمیکلز، مرشد اسپتال، انڈس اسپتال، شی فارمیسی، شہید محترمہ بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر، اور الخدمت اسپتال شامل ہیں۔ کیریئر میلے نے طلباء اور کمپنیوں کو نیٹ ورک اور پیشہ وارانہ تعلق بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔

تیسرے اور چوتھے سال کے طلباء کو انٹرنشپ کے مواقع فراہم کیے گئے جبکہ آخری سال کے طلباء کو ملازمت کے مواقع فراہم کیے گئے۔ اس ایونٹ نے شرکت کرنے والی کمپنیوں کو تازہ، توانا ٹیلنٹ سے منسلک ہونےکا سنہری موقع ملا۔

وائس چانسلر اور رجسٹرار کیئر فیئر کے دورے کے دوران

کریئر فیئر کا دورہ کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے تمام تر انڈسٹریز اور فارمیسیز کا یونیورسٹی کے طلبہ میں دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا۔اور کہا ہمارے طلبہ کا مستقبل ہماری ذمہ داری ہے۔طلبہ کو ہر ممکن کوشش کے ساتھ ملازمت کے مواقع فراہم کرنے میں مددگار ثابت رہیں گے۔رجسٹرار جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر اعظم خان نے انسٹیٹیوٹ کی پرنسپل پروفیسر ہما علی اور کریئر فیئر کی منتظم پروفیسر کرن رفیق کی اس کاوش کو سراہا۔