اتوار, جون 22, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

نوجوان ڈاکٹر بہترین معالج بننے اور میڈیکل کی فیلڈ میں نام پیدا کرنے کیلئے ریسرچ پر بھی توجہ دیں، ڈاکٹر زرفشاں طاہر

لاہور : ڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے کہا ہے کہ نوجوان ڈاکٹر بہترین معالج بننے اور میڈیکل کی فیلڈ میں نام پیدا کرنے کیلئے ریسرچ پر بھی توجہ دیں۔میڈیکل سائنس کی ترقی کا انحصار مسلسل تحقیق پر ہے۔ ینگ ڈاکٹر بیسک ریسرچ سے آغاز کریں اچھے رزلٹ آنے پر انکی دلچسپی میں روز بروز اضافہ ہوتا جائیگا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار شیخ زائد میڈیکل کمپلیکس لاہور میں میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے موضوع پر انٹرنیشنل کونفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے جسکی وجہ سے کسی ایک ملک میں سامنے آنے والی بیماری دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کے بیشتر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اسکی روک تھام کیلئے انٹرنیشنل کولیبو ریشن کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے تاکہ ایک دوسرے کے تجربات اور تحقیق سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے بہتر سے بہتر سہولیات پیدا کی جاسکیں۔ ڈاکٹر زرفشاں کا کہنا تھا کہ میڈیکل کے شعبہ کے جدید چیلنجز سے نمٹنے کیلئے میڈیکل ریسرچ کو بنیادی اہمیت حاصل ہے اور تحقیق کی بدولت ہی طبی ماہرین ایک مظبوط اور موثر حکمت عملی اور پالیسی مرتب سکتے ہیں۔ پیشنٹ سیفٹی سب سے مقدم ہے لہٰذا کوئی بھی میڈیسن، ڈسپوز ایبلز مارکیٹ کرنے سے پہلے کلینیکل ٹرائلز ریسرچ لازمی ہے تاکہ اسکے سائیڈ افیکٹس سے محفوظ رہا جا سکے۔

کانفرنس میں میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں ترقی یافتہ ممالک کے طبی اداروں،تحقیقی مراکز کے ساتھ تعاون بڑھانے اور اس حوالہ سے درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔نئی ادویات، طبی آلات اور علوم رویہ جات کے بارے کلینکل ٹرائل ریسرچ میں ٹیکنیکل مشکلات پر بھی طبی ماہرین نے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔کانفرنس میں سی ای او شیخ زائد میڈیکل کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر نوید اسلم،پروفیسر عائشہ ہمایوں، وی سی ہیلتھ سروسز اکادمی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر شہزاد اور ڈین کیمو پروفیسر ڈاکٹر سائرّہ افضل نے بھی شرکت کی۔