لاہور : ملک بھر سے ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 80 جبکہ سندھ میں 12 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کےبعد رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2738 ہوگئی ہے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ترجمان کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 32 نئے مریض سامنے آئے جس کےبعد لاہور میں مجموعی مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1120 ہوگئی ہے جو صوبے میں سب سے زیادہ ہے اسی طرح راولپنڈی میں گزشتہ روز 29 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 621 مریض رپورٹ ہوئے۔ ملتان میں گزشتہ روز 6 نئے ڈینگی مریضوں رپورٹ ہوئے جس کےبعد ملتان میں مجموعی مریضوں کی تعداد بڑھ کر 324 ہوگئی ہے۔
فیصل آباد میں گزشتہ روز 4 نئے مریضوں کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 157ہوگئی ہے ،فیصل آباد میں گزشتہ روز 4 نئے مریضوں کے بعد مجموعی طور پر 109 ہوگئی ہے ،سرگودھا میں گزشتہ روز ڈینگی کے 3 نئے،قصور ، رحیم یار خان اور پاکپتن میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض رپورٹ ہوئے ہیں ترجمان کےمطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 90 مریض زیر علاج ہیں۔ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 31 مریض زیر علاج ہیں۔
سندھ میں ڈینگی کے مزید 12 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال کیسز کی مجموعی تعداد 1185 ہوگئی ہے،محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں ڈینگی کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 9 کا تعلق کراچی سے ہے۔کراچی ضلع شرقی سے 6 جبکہ ضلع وسطی ،ضلع کورنگی اور ضلع ملیر سے ایک ،ایک کیسز رپورٹ ہوئے،
رواں ماں سندھ میں اب تک 225 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،جن میں سے 185 کا تعلق کراچی سے ہے، جبکہ رواں سال اب تک صوبے میں 1185 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،جن میں سے 966 کا تعلق کراچی سے ہے،رواں سال کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔