بدھ, جون 25, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

منکی پاکس کے کسی نئے مشتبہ کیس کی تاحال تشخیص نہیں ہوئی ، نگران صوبائی وزیر صحت

کراچی :نگراں وزیر صحت، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و سماجی بہبود سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیازنے کہا ہے کہ منکی پاکس کے کسی نئے مشتبہ کیس کی تاحال تشخیص نہیں ہوئی ہے۔گزشتہ روز تشخیص ہونے والے منکی پاکس وائرس کے مشتبہ تینوں افراد کی ابتدائی رپورٹ کے نتائج منفی ہیں۔

اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تینوں افراد کو فی الحال قرنطینہ کیا گیا ہےجن کے مزید کچھ ٹیسٹ باقی ہیں ۔ تمام ٹیسٹ کی پورٹ منفی آنے پر انہیں گھر روانہ کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی ائیرپورٹ پر لیبیا سے آنے والے تین مسافروں میں منکی پوکس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جنہیں قرنطینہ کر دیا ۔

ان مسافروں کی عمریں 30 سے ​​45 سال کے درمیان تھیں جن میں مرض کی تصدیق کے لئے ان کے ٹیسٹ کیے گئے تاہم ان کی ابتدائی رپورٹس میں منکی پاکس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ رواں سال مئی میں منکی پاکس کے ایک کیس کی تصدیق ہوئی تھی ، مذکورہ مسافر سعودی عرب سے واپس آیا تھا اور علاج کے بعد صحت یاب ہو گیا۔