بدھ, جون 25, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

کراچی ایئر پورٹ پر منکی پاکس کے تین مشتبہ کیسز ، لیبیا سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ کر دیا گیا

کراچی : کراچی ایئرپورٹ پر منکی پاکس کے تین مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں جنہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق جمعرات کو لیبیا سے آنے والے تین مسافروں میں منکی پوکس کی علامات ظاہر ہوئیں جنہیں قرنطینہ کر دیا ۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق مسافروں کی عمریں 30 سے ​​45 سال کے درمیان تھیں جن میں مونکی پوکس کی علامات پائی گئیں۔مسافروں میں مرض کی تصدیق کے لئے ان کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

محکمہ کے مطابق رواں سال منکی پاکس کے ایک مریض کی تصدیق مئی کے پہلے ہفتے میں ہوئی تھی جو سعودی عرب سے واپس آیا اور علاج کے بعد صحت یاب ہو گیا۔