جمعرات, جون 19, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز کی اعلیٰ خدمات پر ایکڈیمک ایکسیلنس ایوارڈ 2023 کا اعزاز

لاہور: وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز کو پاکستان کی طبی تعلیم میں اعلیٰ خدمات، آپ کے عزم و ذہانت اور ادارے کو یونیورسٹی رینکگ میں صف اول کا درجہ دلوانے پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی جانب سے ایکڈیمک ایکسیلنس ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا۔چند روز قبل آپ کو شعبہ طب میں بہترین خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے ستارہ امتیاز کے لئے نامزد کیا۔

آپ شعبہ جنرل سرجری میں ایڈوانس لیپروسکوپک سرجری اور ربوٹک سرجری میں مہارت رکھتے ہیں جبکہ پاکستان میں ربوٹک سرجری کے بانیوں میں سے ہیں۔ آپ کا شمار ملک اور بیرون ملک کے معروف ربوٹک سرجنز میں ہوتا ہے آپ 200 سے زائد کامیاب ربوٹک سرجریز کر چکے ہیں۔ آپ سابقہ پرنسپل سمز بھی رہ چکے ہیںجبکہ پہلے ایجوکیشنسٹ ہیں جنہوں نے پاکستان میں ٹراما کورسز متعارف کروائے اور ان کورسز کو پورے پاکستان میں پھیلایا۔

پروفیسر محمود ایاز نے پورے پاکستان میں ہزاروں زیر تربیت پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز اور سرجنز کو تربیت دی، آپ نے بین الاقوامی مضامین شائع کیے اور غیر ملکی سرجری کی کتابوں میں ابواب لکھے۔انہوں نے بطور وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا چارج سنھبالتے ہی سٹوڈنٹ فیسیلٹیشن سینٹر کا قیام، ای لاگ مانیٹرنگ سسٹم کا اجراء، قائداعظم بلاک کی سولر سسٹم پر منتقلی کی جبکہ یونیورسٹی میں ایکڈیمک، ریسرچ اور دیگر ترقیاتی منصوبہ جات پر کام تیزی سے جاری ہے۔

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلباو طالبات نے امریکی ریذیڈنسی پروگرام کے تحت اس سال سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں ہیں۔ آپ کی کاوشوں سے یونیورسٹی کے سائنسی شمارے اینلز آف کے ای ایم یو نے ایمپکٹ فیکٹر کا بھی درجہ حاصل کر لیا ہے۔ وائس چانسلر کا عزم کا ہے کہ یونیورسٹی طبی تحقیق کے میدان میں آنے والے سالوں میں اپنا اعلٰی مقام حاصل کرے۔