جمعرات, جون 19, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

لاہور جنرل اسپتال میں سپائن ٹیومر پر سمپوزیم

لاہور : لاہور جنرل ہسپتال میں آرتھو ہیڈ پروفیسر خالد کاظمی کی سربراہی میں سپائن ٹیومر کے حوالے سے سمپوزیم کا انعقاد کیا گیاجس میں انٹر نیشنل ڈاکٹرز نے ان لائن اپنا لیکچر دیئے جبکہ سمپوزیم میں ملک کے معروف سپائن و آرتھو سرجن نے شرکت کی ۔

سمپوزیم میں شرکت کرنے والوں میں پروفیسر محمد حنیف ،پروفیسر اشرف نظامی ،پروفیسر آصف علی شاہ ،پروفسیر فیصل نذیر اور پروفیسر تنویر شامل تھے۔اس حوالے سے پروفیسر خالد کاظمی کا کہنا تھا کہ سمپوزیم کا مقصد سرجنز کی آپسی میں دنیا بھر میں ہونے والی جدید ریسرچ اور تحقیق کو شیئر کرنا تھا کہ تاکہ سرجنز کی معلومات میں اضافہ ہو انہوں نے کہا کہ سپائن ایکسپرٹ نے جدید طریقہ علاج پر اپنی رائے دی ہے۔