لاہور : نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے سروسزہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔اس موقع پر پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زوہرہ خانم اور ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹرمنیراحمد ملک بھی موجود تھے۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے نئی ایمرجنسی کا دورہ کیااور اچانک تہہ خانے میں پہنچ گئے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مریضوں کی عیادت کی اور خیریت بھی دریافت کی۔ انہوں نے کہا کہ سروسزہسپتال کے تہہ خانہ کی فوری طورپربحالی عمل میں لائی جائے۔ سروسزہسپتال لاہور کی نئی ایمرجنسی کوجلدمریضوں کیلئے کھول دیاجائے گا۔
ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ساری انتظامیہ کو تہہ خانہ کی بحالی کے بعد شفٹ کردیاجائے گا۔ سروسزہسپتال کے تہہ خانے کو سیوریج کے پانی سے فوراً پاک کیاجائے۔ انہوں نے مذید کہا کہ سروسزہسپتال لاہور میں آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آنی چاہئے۔عوام کے ٹیکسوں سے بنے سرکاری ہسپتالوں میں بہترطبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔