پشاور : لیڈی ریڈنگ اسپتال میں عید کے ایام میں بسیار خوری کے ایک ہزار مریضوں کو لایا گیا، چھری سے زخمی 70، ایکسیڈنٹ کے ڈھائی سو سے زائد زخمیوں کو بھی ایل آر ایچ منتقل کیا گیا۔ مختلف نوعیت کے کل 9000 سے زائد مریض ایمرجنسی لائے گئے۔
ہسپتال ترجمان کے مطابق بسیار خوری کے ممکنہ مریضوں کے پیش نظر پہلے ہی انتظامات کئے جا چکے تھے تاکہ سب کو بروقت طبی امداد دی جا سکے، انہوں نے کہا کہ تقریبات 70 کے قریب افراد قربانی کرتے وقت چھری سے زخمی ہوئے جبکہ جانوروں کی ٹکر کے بھی چار زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ روڈ ایکسیڈنٹ کے ڈھائی سو سے زائد زخمیوں کو بھی ایل آر ایچ لایا گیا جس میں زیادہ تر موٹر سائیکل سواروں کی ہے۔ اس کے علاؤہ فائرنگ کے واقعات کے 33، لڑائی جھگڑے کے 52 سمیت اونچائی سے گرنے کے 119 زخمی ایل آر ایچ منتقل کئے گئے۔
عید کی چھٹیوں کے دوران مختلف واقعات میں جلسنے کے بھی 22 زخمی لائے گئے جن کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران نا صرف ایمرجنسی بلکہ وارڈوں میں بھی بروقت علاج اور دوائیوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا جس کی وجہ سے بہت ہی کم شکایات موصول ہوئی۔