منگل, جون 24, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

خیبر پختونخوا میں عید الاضحٰی پر میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ

پشاور : عید الاضحی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعات اور حادثات سے متاثر ہونے والے کو بروقت طبی امداد دینے کیلیے پشاور اور صوبے کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں میں طبی عملے کی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں

اس سلسلے میں پشاور کے تینوں تدریسی ہسپتالوں میں طبی عملہ کی موجودگی کو یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کردی گئے ہیں جبکہ ایمبولنسیں بھی تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور عید الاضحی کے سلسلے میں گزشتہ روز محکمہ صحت نے تمام ہسپتال کو 24 گھنٹے کھلے رہنے کا حکم دیا ہے اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخی کا فیصلہ کیا ہے

عید کی چھٹیوں میں ڈاکٹر پیرا میڈیکس، نرسز اور دوسرا معاون سٹاف ڈیوٹی پر مامور رہیگا جبکہ ہسپتالوں کے اندر موجود جو فارمیسی بھی ہے 24 گھنٹے کھلے رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔