پیر, جون 23, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

سندھ اینٹی گریٹیڈ ایمرجنسی ہیلتھ سروسز کے تحت سمندری طوفان بائی پر جوئے کے پیش نظر 60 ایمبولینس مختص

کراچی : سندھ اینٹی گریٹیڈ ایمرجنسی ہیلتھ سروسز 1122 نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بائی پر جوئے سے سندھ کے ساحلی علاقوں کو درپیش خطرات میں ہنگامی طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے جدید سہولتوں سے آراستہ 60 ایمبولینس مختص کردی ہیں جبکہ اتنی ہی تعداد میں ایمبولینس بیک اپ میں بھی رکھی گئی ہیں جو ضرورت پڑنے پر فوری طور پر متحرک کی جائیں گی۔

ترجمان ایس آئی ایچ ایس کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی ہدایت پر 60 ایمبولینسوں کو ساحلی علاقوں کے لئے مختص کرکے تیار رکھا گیا ہے جن میں تربیت یافتہ طبی عملہ چوبیس گھنٹے خدمات کی فراہمی کے لیے تیار ہے۔ طوفان کی زد میں آنے والے علاقوں میں ایس آئی ایس ایچ ایس کے آفیشلز وزارت صحت، صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور دیگر انتظامی باڈیز کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ایمرجنسی کی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ ڈالا جاسکے۔

ایس آئی ای ایچ ایس کی ایمبولینس سندھ کے 9 ڈسٹرکٹس کے اہم مقامات پر تعینات ہیں جن کے طوفانی صورتحال سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ طبی ایمرجنسی کی صورتحال میں ایس آئی ای ایچ ایس کی ہیلپ لائن 1122 پر کال کرکے یا لینڈ لائن نمبروں پر رابطہ کرکے مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔